12 اکتوبر، 2009، 8:10 AM

احمدی نژاد

ویانا میں ہونے والے اجلاس کی ناکامی سے مغربی طاقتوں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑےگا

ویانا میں ہونے والے اجلاس کی ناکامی سے مغربی طاقتوں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ ویانا میں ہونے والے اجلاس کی ناکامی ایران سے زیادہ مغربی دنیا کے لئے نقصان دہ ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہویرہ ایران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مغربی ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ ویانا میں ہونے والے اجلاس کی ناکامی ایران سے زیادہ مغربی دنیا کے لئے نقصان دہ ہوگی۔ 19 اکتوبر کو ہونے والے اس اجلاس میں تہران کے پر امن جوہری پروگرام پر بحث کی جائے گی۔ صدر امحدی نژاد نے سرکاری ٹی وی کے چینل ایک کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تہران اور مغربی ممالک کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے حوالے سے ،ویانا اجلاس ایک آزمائش کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ اجلاس ناکام ہوا اور ایران پر پابندیاں عائد کی گئیں تو ایران سے زیادہ مغربی ممالک  کو اس کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ صدر ملک کی اقتصادی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سبسیڈی کو بہتر طریقہ سے عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں پارلیمنٹ اور حکومت کے درمیان جاری تعاون کی طرف اشراہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بمیار اقتصادی حالت کا بڑا آپریشن ضروری ہے اور اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ کے درمیان تعاون لازمی ہے۔

 

News ID 963120

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha